بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں

بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں

لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں

Webdesk

|

12 Apr 2026

ممبئی: بھارت کی معروف گلوکار آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا  تھا۔

آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلے کا انتقال متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوا۔

ان کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو اداکی جائیں گی۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!