9 hours ago
بھارت میں اکاؤنٹ بلاک ہونے پر عدنان صدیقی کا دلچسپ ردعمل، میرا انسٹا ابھینندن بن گیا

ویب ڈیسک
|
4 May 2025
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بھارت میں بندش پر دلچسپ ردعمل جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر عدنان صدیقی نے بھارت میں اپنے اکاؤنٹ کی بندش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اسکرین شارٹ شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میرا اکاؤنٹ ابھینندن ہوگیا جو سرحد پار گیا اور پکڑا گیا ہے۔
عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے متعدد پاکستانی فنکاروں، انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز کے اکاؤنٹس سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نشانے پر لیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت نے آئی ایس پی آر، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سمیت متعدد شخصیات کے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے ہیں۔
Comments
0 comment