بھارت میں معروف مسلم اداکارہ کے بھائی بے دردی سے قتل

بھارت میں معروف مسلم اداکارہ کے بھائی بے دردی سے قتل

دہلی کے نظام الدین علاقے میں چاقو کے وار کر سے آصف کو قتل کیا گیا
بھارت میں معروف مسلم اداکارہ کے بھائی بے دردی سے قتل

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی کے خاندان پر اس وقت قیامت گزر گئی جب ان کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو دہلی کے نظام الدین علاقے میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ پارکنگ کے معمولی تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، آصف قریشی نے اپنے پڑوسیوں سے گھر کے سامنے سے اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا تھا، جس پر ملزمان نے اشتعال میں آ کر ان پر حملہ کر دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے مطابق، ملزمان نے آصف کو سینے پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

آصف کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان اس سے قبل بھی پارکنگ کے مسائل پر جھگڑے ہو چکے تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!