بھارتی گلوکار کی کنسرٹ میں مداح سے بدتمیزی، فون پھینک دیا
ویب ڈیسک
|
16 Feb 2024
بھارت میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران گلوکار اور میزبان ادتیہ نارائن نے مداح کے ساتھ نازیبا سلوک کیا جس کی ویڈیو اور اب تشدد کا نشانہ بننے والے مداح کا بیان سامنے آگیا۔
ادتیہ نارائن کے مداح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کوئی غلطی نہیں تھی اور نہ ہی میں نے انہیں مشتعل کیا بلکہ انہوں نے خود مشتعل ہوکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا‘
انہوں نے بتایا کہ جب ادتیہ پرفارمنس کے دوران مداحوں کے ساتھ سیلفی بنارہے تھے تو میں نے بھی اُن کا اپنا فون دیا تو انہوں نے سیلفی کے بجائے ہاتھ پر بغیر کسی وجہ سے زور سے مائیک مارا اور فون پھینک دیا۔
مداح نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی ہم دونوں ادتیہ کے پرستار ہیں اور اس لیے اُن کے کنسرٹ میں گئے تھے، مگر انہوں نے اچھا رویہ اختیار نہیں کیا، کسی بھی فنکار یا گلوکار کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے‘۔
Comments
0 comment