6 hours ago
بھارتی گلوکار پوندیپ خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار، حالت تشویشناک

ویب ڈیسک
|
6 May 2025
بھارت کے مشہور نوجوان گلوکار و میوزیشن پوندیپ خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور اُن کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور گلوکار اور 'انڈین آئیڈل سیزن 12' کے فاتح پوندیپ راجن آج صبح ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہو گئے۔
اُن کی گاڑی کو حادثہ واقعہ اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے گجراولہ پولیس اسٹیشن علاقے میں نیشنل ہائی وے-9 پر صبح 3:40 بجے پیش آیا۔
پوندیپ راجن اتراکھنڈ سے دہلی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک کینٹر ٹرک سے ٹکرا گئی جو ہائی وے پر کھڑا تھا۔ تصادم کی شدت اتنی تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پوندیپ کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اُن کی ساتھی ارونیتا نے بھی حادثے کی تصدیق کی اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق، پونڈیپ کی حالت تشویشناک ہے، لیکن مستحکم ہے۔ ان کے مداح اور فینز سمیت تمام موسیقی کی صنعت سے وابستہ افراد ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔
پوندیپ راجن نے 2021 میں 'انڈین آئیڈل سیزن 12' جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے اور وہ ہندی اور گڑھوالی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔
ان کی آواز اور موسیقی نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Comments
0 comment