بڑھتی عمر کے ساتھ امیتابھ کی یادداشت جانے کا انکشاف

بڑھتی عمر کے ساتھ امیتابھ کی یادداشت جانے کا انکشاف

یہ انکشاف امیتابھ نے خود کیا ہے
بڑھتی عمر کے ساتھ امیتابھ کی یادداشت جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

بالی ووڈ کے لیجنڈ بگ بی امیتابھ بچن کی یادداشت جانے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے یادداشت کمزور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں یادداشت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اب اکثر اوقات انہیں اپنی باتیں اور ڈائیلاگ یاد نہیں رہتے، اس وجہ سے وہ فلم کے سیٹ یا ٹی وی پروگرام میں غلطی کرتے ہیں۔

امیتابھ نے کہا کہ یاد نہ رکھنے کی وجہ سے وہ اکثر ہدایت کار سے ایک اور موقع دینے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔

امیتابھ نے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی کام کے حوالے سے معمول کے مطابق میٹنگز ہورہی ہیں، یہ ایک امتحان بن جاتا ہے کہ کیا لینا ہے، کس چیز کو مسترد کرنا ہے اور کسے ٹھکرا دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فکر ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ مجھے جو کام ملا ہے، کیا میں اسے انصاف کے ساتھ کر پاؤں گا؟ اس کے بعد کیا ہو گا، یہ سب دھندلا سا لگتا ہے، پروڈکشن، مارکیٹنگ  یہ سب میرے لیے ایک نامعلوم اور ناقابل فہم پہلو ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!