15 hours ago
بیٹی کی رخصتی پر اداکار شہود علوی کے جذباتی الفاظ، حدیث نبوی ﷺ بھی بیان کردی

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریجا علوی کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے.
شہود علوی نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر جذباتی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "کہتے ہیں بیٹیوں کا باپ بڑا خوش نصیب ہوتا ہے، لیکن جب بیٹی کو رخصت کرنے کا وقت آتا ہے، تو والدین کے لیے یہ لمحات نہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔"
اس کے علاوہ انہوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بیٹی کی اچھی پرورش اور تربیت کرنا اور پھر اس کی رخصتی کرنا، جنت میں ایک اعلیٰ مقام کا حقدار بناتا ہے‘۔
ان کے الفاظ نے سوشل میڈیا پر بے شمار صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں اریجا علوی کو سرخ رنگ کے روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دلہن کا سادہ مگر پرکشش مہندی ڈیزائن، روایتی زیورات اور شائستہ انداز سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
واضح رہے کہ اریجا علوی کی شادی فروری کے مہینے میں ہوئی تھی، لیکن حال ہی میں رخصتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے اسے بے حد پسند کیا۔
صارفین نے دلہن کے روایتی انداز اور شہود علوی کے جذباتی بیان کو خوب سراہا۔
سنجیدہ اور سادہ طبیعت سے مشہور اداکار کا اپنی بیٹی کو جذباتی انداز سے بیٹی کو رخصت کرنے پر باپ اور بیٹی کے رشتے کی اہمیت ایک بار پھر سے اجاگر ہوئی ہے۔
Comments
0 comment