14 hours ago
بیویاں شوہروں کی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے متعلق ذہن سازی کریں، اداکارہ سنیتا مارشل

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کے حالیہ انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا جبکہ لوگ اداکارہ سے ناراض بھی ہوگئے ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں سنیتا مارشل نے مردوں کے جارحانہ رویے اور بیویوں کے ساتھ برتاؤ پر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں مگر خیر اگر اُن کا بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کا معاملہ ہوا تو وہ میرے علم میں نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے 15 سالہ بیٹے حسن کو ذہنی طور پر تیار کرنے کیلیے اکثر بتاتی ہوں کہ گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ بنانے کا معاملہ ایک نارمل چیز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹین ایچ میں جب بچے کے دماغ میں یہ چیز بیٹھ جائے تو اُسے پھر یہ نارمل لگتا ہے۔ اداکارہ نے سماج کے حوالے سے سخت گھرانوں کی بیویوں کو مشورہ دیا کہ وہ شوہر کی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے حوالے سے ذہن سازی کریں تاکہ انہیں علم ہونے پر دھچکا نہ لگے۔
Comments
0 comment