دبئی کی شہزادی نے طلاق کے ایک سال بعد منگنی کرلی

دبئی کی شہزادی نے طلاق کے ایک سال بعد منگنی کرلی

یہ جوڑا پیرس فیشن ویک کے دوران دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا
دبئی کی شہزادی نے طلاق کے ایک سال بعد منگنی کرلی

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2025

دبئی کے حکمران کی صاحبزادی شیخہ مہرہ اور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب یہ جوڑا پیرس فیشن ویک کے دوران دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے شادی کے ایک سال بعد ہی علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

طلاق کے بعد انہوں نے اپنا ایک نیا بزنس "مہرا ایم 1" بھی لانچ کیا، جس کے پہلے پرفیوم "ڈائیوارس" کی قیمت 272 ڈالر رکھی گئی۔

دوسری جانب، امریکی ریپر فرنچ مونٹانا، جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہٹ گانوں کے علاوہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔

یہ جوڑا گزشتہ کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی خبروں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!