دھمکیوں پر دلجیت کا ردعمل: مجھے کوئی پراوہ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش نہیں

دھمکیوں پر دلجیت کا ردعمل: مجھے کوئی پراوہ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش نہیں

میں اپنا میوزک خود بناتا ہوں اور آزاد ہوں، دلجیت
دھمکیوں پر دلجیت کا ردعمل: مجھے کوئی پراوہ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش نہیں

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2025

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کی جانب سے بلیک لسٹ کرنے اور کنسرٹس پر پابندی کی دھمکیوں کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں، میں پنجاب کی آزاد فضا میں اپنا میوزک خود بناتا ہوں۔"

حالیہ دنوں میں دلجیت دوسانجھ اپنی آنے والی فلم "سردار جی 3" میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی لندن میں ہانیہ عامر کو اپنے کنسرٹ میں مدعو کرنے پر انہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

دلجیت نے کہا کہ میرے میوزک کنسرٹس منسوخ کیے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر مجھے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ اکاؤنٹس معطل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔  

انہوں نے کہا کہ مجھے تو غدار تک قرار دیا گیا ہے تاہم میں بالی ووڈ کی مرضی پر چل نہیں سکتا اور نہ وہ اپنے احکامات صادر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے اسٹوڈیوز اور بااثر شخصیات کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "کس کا گانا چلے گا یا کس کو کام دیا جائے، یہ تم میرے اوپر نہیں تھوپ سکتے!"میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا!"۔

دلجیت کا یہ بیان اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ پنجابی میوزک اور فلم انڈسٹری اب بالی ووڈ کے اثرات سے باہر نکل کر اپنی راہ خود بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کی "مفاد پرست" پالیسیوں کو بھی نشانہ بنایا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!