’دھرندھر فلم افسانہ، حقیقت تو 0-6 ہے‘

’دھرندھر فلم افسانہ، حقیقت تو 0-6 ہے‘

فلم میں جو نبیل گبول کا کردار دکھایا گیا حقیقت میں ایسا نہیں اور نہ ہم اتنے کمزور رہے، نادر گبول
’دھرندھر فلم افسانہ، حقیقت تو 0-6 ہے‘

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2025

بالی ووڈ کی متنازع فلم دھرندھر کے حوالے سے ایک نیا اور دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و پی پی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے صاحبزادے نبیل گبول نے فلم دھرندھر کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں جو نبیل گبول کا کردار دکھایا گیا حقیقت میں ایسا نہیں اور نہ ہم اتنے کمزور رہے، کبھی چبلیں اتار کر نہیں بھاگے۔ نادر گبول نے کہا کہ بلاول بھٹو نے چونکہ مودی کو گجرات کا قصائی کہا اور دنیا بھر میں بے نقاب کیا تو اس کے جواب میں پروپیگنڈا کرنے کیلیے دھرندھر فلم بنائی گئی۔

نادر گبول نے کہا کہ بلوچ ایچے نہیں، جو کردار دکھایا گیا وہ بہت کمزور ہے جبکہ سردار نبیل گبول تو بہت بہادر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ سرما لگا کر لیاری آتا تو پھر وہ بچ کر نہیں جاسکتا تھا، ہم نے پہلے بھی ایک انڈین ایجنٹ ابھی نندن کو پکڑا ہوا ہے جبکہ پائلٹ کو اس لیے چھوڑا کہ وہ فوجی تھا‘۔

نادر گبول نے کہا کہ ’بھارت نے دھرندھر بناکر اپنی افسانوی فتح دکھائی مگر حقیقت 0-6 ہے جس کے بارے میں دنیا جانتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!