اداکار گوہر رشید کی والدہ کا اداکاری میں ڈیبیو

اداکار گوہر رشید کی والدہ کا اداکاری میں ڈیبیو

گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی
اداکار گوہر رشید کی والدہ کا اداکاری میں ڈیبیو

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نئی انٹری ہوئی ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکار گوہر رشید کی والدہ، فرزانہ منیر ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل "بریانی" سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ان کی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ "بریانی" کے ذریعے اپنا اداکاری کا سفر شروع کیا ہے، جہاں وہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

گوہر نے مزید بتایا کہ اپنی والدہ کی پہلی شوٹنگ کے دن وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان صبح سویرے اٹھ کر انہیں سیٹ پر چھوڑنے گئے۔

انہوں نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ اسکول جانے والے بچے کی طرح گھبرائی ہوئی تھیں۔ تاہم، گوہر رشید نے ڈرامے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سیٹ پر موجود سب لوگوں نے ان کی والدہ کا بہت خیال رکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ان کے اس ڈرامے میں قدم رکھنے سے گوہر اور ان کی فیملی بہت خوش ہے اور انہیں امید ہے کہ ناظرین ان کی والدہ کی اداکاری کو ضرور پسند کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!