5 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت قتل قرار، مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
|
18 Aug 2025
کراچی میں مقامی عدالت نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
شہری کی جانب سے دائر درخواست پر کراچی کی مقامی عدالت جنوبی نے کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر حکم جاری کیا۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کر کے از سر نو تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ ڈیفنس کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر اداکارہ و ماڈل کی تقریبا چھ ماہ بعد ناقابل شناخت سڑی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔
اس کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو کمرے سے سفوف ملے جس کی ٹیسٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سفوف سمندری نمک ہے جو لاش کی بدبو پھیلنے سے روکتا ہے۔
پولیس اب بھی اس کیس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور کئی روز کے بعد بھی تعین نہیں کرسکی کہ موت کی وجہ قتل ہے یا پھر خودکشی۔
Comments
0 comment