اداکارہ حرا سومرو دیر سے آنے پر اینکر پر برس پڑیں

ویب ڈیسک
|
9 Mar 2025
اداکار حرا سومرو کا پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے شو "رائزنگ اسٹار" میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
پروگرام میں ایک موقع پر اداکارہ نے میزبان کے تاخیر سے آنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور پروگرام میں غصہ کرنا شروع ہوگئیں۔
حرا سومرو کو محمد شعیب کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ کہتی ہیں، "معافی مانگنے سے ضائع ہونے والا وقت واپس نہیں آئے گا۔"
انہوں نے اس غیر پیشہ ورانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "یہ ٹھیک نہیں کہ مہمان تو آجائیں، لیکن میزبان نہ پہنچے۔"
اس مکالمے کے دوران، محمد شعیب نے بار بار معافی مانگی اور تسلیم کیا کہ وہ تاخیر سے پہنچے تھے اور میک اپ روم میں پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں۔
پروگرام کی شریک میزبان نے بھی اس تنازعے کو سلجھانے کی کوشش کی اور حرا کو یاد دلایا کہ شو لائیو نشر ہو رہا ہے۔
Comments
0 comment