اداکارہ صنم سعید کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے

ویب ڈیسک
|
12 May 2025
برسوں سے اسکرین سے غائب پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے جلد اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنائی ہے۔
مدرز ڈے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مستقبل میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میں اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازا اور حفاظت کی۔
صنم سعید نے لکھا کہ میں دعا گو ہوں کہ میں بھی اپنی ماں کی طرح مہربان، مضبوط اور نڈر ماں بن سکوں۔
اداکارہ کے اس اعلان پر سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔
Comments
0 comment