اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خود سے متعلق بڑا دعویٰ

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خود سے متعلق بڑا دعویٰ

یمنی زیدی کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہوں نے لب کشائی کی ہے
اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خود سے متعلق بڑا دعویٰ

Webdesk

|

13 Jan 2024

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی اداکاری کے ساتھ ایک اور صلاحیت کا خود سے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے حال ہی میں اپنی ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق سوال پر جواب دیا۔

ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی پزیرائی پر یمنیٰ نے کہا کہ ’مجھے رقص پسند ہے اور ایسا لگتا ہے کہ میں اچھی اداکاری کے ساتھ ڈانس بھی کرسکتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریب میں اپنی نئی آنے والی فلم پر ڈانس کررہی تھیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے یمنیٰ زیدی کے اندر ڈانس کے ٹیلنٹ کی خوب تعریف بھی کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!