اداکاری میں دلچسپی نہ ہونے کے باوجود کنزی ہاشمی کی پہلی کمائی کتنی ہوئی؟ دلچسپ انکشاف

اداکاری میں دلچسپی نہ ہونے کے باوجود کنزی ہاشمی کی پہلی کمائی کتنی ہوئی؟ دلچسپ انکشاف

اداکارہ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے سارے راز کھول دیے
اداکاری میں دلچسپی نہ ہونے کے باوجود کنزی ہاشمی کی پہلی کمائی کتنی ہوئی؟ دلچسپ انکشاف

ویب ڈٰیسک

|

29 Feb 2024

معروف اداکارہ کنزی ہاشمی نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ گلوکارہ بننے کی خواہش رکھتی تھیں اور ابتدا میں اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی۔ تاہم ایک موقع کے بعد وہ اداکاری کی طرف آگئیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اداکاری کے سفر کے آغاز کے بارے میں بتاتے ہوئے کنزی ہاشمی نے وضاحت کی کہ ان میں اداکاری کا اتنا شوق نہیں تھا جتنا گلوکاری کا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک اسٹوڈیو سے رابطہ کیا، اور پوچھا کہ کیا انہیں ڈرامہ OSTs کے لیے گلوکار کی ضرورت ہے تو انہوں نے بعد میں مجھ سے رابطہ کیا، لیکن گلوکاری کیلیے نہیں بلکہ اداکاری کیلیے تھا۔

کنری ہاشمی نے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے پہلا پروجیکٹ کیا تو وہ اداکاری سے واقف نہیں تھیں اور انہیں پہلے آڈیشن میں مسترد بھی کیا گیا تاہم نئے چہرے کی وجہ سے ڈائریکٹر نے چانس دیا۔

جب ان سے ان کی پہلی ڈرامہ سیریل کے لیے پہلی تنخواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اس وقت انھیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی، جس سے وہ بھی حیران رہ گئیں۔

کنری ہاشمی کے مطابق مجھے پہلا کام 16 سال کی عمر میں ملا جس سے 5 لاکھ روپے آمدن ہوئی تھی اور یہ بہت بڑی رقم تھی۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی دعوی کیا کہ میں کسی سے متاثر نہیں ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!