3 hours ago
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش میں زائرین کی عبادت
Webdesk
|
27 Aug 2026
مکہ: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ارض مقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ آسمانی بجلی ایک بار پھر مکہ کلاک ٹاور سے ٹکرائی، یہ منظر کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
مسجد الحرام میں موسلا دھار بارش کے دوران زائرین بارش سے بے نیاز اپنے رب کے حضور سجدے میں گرے رہے، دعاوں اور مناجات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
بارش کی پروا کیے بغیر زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف بھی جاری رکھا اور بادلوں کی گھن گرج کے دوران مطاف طواف کرنے والوں کی تکبیرات اور اذکار سے گونجتا رہا۔ اس دوران حرمین سیکیورٹی اہلکاروں نے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
مکہ شہر کے علاوہ ریجن کے علاقے القنفذہ، رابغ، خلیص، اللیث، بحیرہ، اضم، بنی یزید، میسان اور یلملم بارش کی زد میں رہیں گے۔
مدینہ منورہ میں بھی تیز ہواں کے ساتھ دھواں دار بارش ہوئی۔ شہرطائف کے مختلف علاقوں، خصوصا الوسام میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی شدت دیکھی گئی، جہاں متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہا کی زد میں آکر بہہ گئیں۔
Comments
0 comment