دانش تیمور اور عائزہ خان کے وینس میں یادگار لمحات
دونوں اپنے اپنے شعبے میں کامیاب اداکار ہیں

Webdesk
|
16 Jun 2025
وینس : پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ وینس میں حسین لمحے گزارتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
دانش تیمور اور عائزہ خان کا شمار پاکستان کے سب سے مشہور اور پسندیدہ سیلیبرٹی جوڑوں میں ہوتا ہے۔دونوں اداکاروں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے حورین اور ریان ہیں جو انکے شادی کے رشتے کو مزید مضبوط کر گئے۔
دونوں اپنے اپنے شعبے میں کامیاب اداکار ہیں اور اپنے ڈراموں سے ناظرین کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔
عائزہ کو ان کی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس کے لیے جانا جاتا ہے، جبکہ دانش کو ان کے سنجیدہ ولن کے کرداروں اور ایکشن پیکڈ رولز کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment