دیا مرزا نام سے مسلمان لگنے والی اداکارہ کا مذہب اسلام نہیں!

دیا مرزا نام سے مسلمان لگنے والی اداکارہ کا مذہب اسلام نہیں!

اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ اسلامی نام کیوں لگایا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
دیا مرزا نام سے مسلمان لگنے والی اداکارہ کا مذہب اسلام نہیں!

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2025

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام "دیا ہینڈرچ" تھا جو ان کے جرمن نژاد والد فرینک ہینڈرچ سے منسوب تھا۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے خاندان سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی اور بتایا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے نام سے ساتھ مسلم نام رکھنے کی وجہ بھی بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ کا نام دیپا تھا جو بنگالی نژاد انٹریئر ڈیزائنر اور جرمن نژاد والد فرینک ہینڈ رچ کی پہلی اہلیہ تھیں تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد والدہ نے بھارت کے شہر حیدرآباد کے ایک مسلم شخص احمد مرزا سے شادی کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 سال کی عمر میں اپنے سگے والد کے انتقال کے بعد میں اپنے سوتیلے والد کے پاس آگئی جنہوں نے مجھے اپنی بیٹی کی طرح پالا۔ 

دیا نے اپنی شناخت اپنے سوتیلے باپ کے نام سے جوڑتے ہوئے "مرزا" اپنایا، جو انہوں نے مس انڈیا (2000) کے مقابلے میں استعمال کیا۔  

دیا مرزا نے 2001 میں فلم "رہنا ہے تیرے دل میں" سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ تاہم، ان کی ذاتی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے۔

2019 میں ان کی اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی ہو گئی۔  اس کے باوجود، وہ فلمی دنیا اور سماجی کاموں میں سرگرم رہیں۔  

دیا مرزا نے بتایا کہ "میرا سفر اس بات کی مثال ہے کہ خاندان صرف خون کے رشتے تک محدود نہیں ہوتا۔ احمد مرزا نے مجھے باپ کی محبت دی، اور میں نے ان کے نام کو اپنی پہچان بنایا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!