فردوس جمال کے بیٹے نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، دوسرا چہرہ عوام کے سامنے عیاں

فردوس جمال کے بیٹے نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، دوسرا چہرہ عوام کے سامنے عیاں

والدہ 35 سال بعد تکالیف اور مصیبتوں کیوجہ سے والد سے خلع لے چکی ہیں، بیٹا حمزہ
فردوس جمال کے بیٹے نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، دوسرا چہرہ عوام کے سامنے عیاں

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے نے والد سے متعلق اپنے پیغام میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کئی الزامات لگائے اور اپنے باپ کو برا ترین آدمی کہا ہے۔

 فردوس جمال کی جانب سے فیملی سے ناطہ ختم کرنے کے بیان کے بعد بیٹا حمزہ فردوس منظر عام پر آیا اور انکشاف کیا کہ والدہ نے انتہائی پریشانیاں، تکالیف برداشت کرنے کے بعد والد سے 30، 35 سال کا رشتہ خلع کی صورت میں ختم کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیملی سے ناطہ والد نے توڑا اور پھر مجبوراً والدہ نے انتہائی تکلیف دہ فیصلہ کرتے ہوئے خلع لے لی ہے۔

واضح رہے کہ فردوس جمال نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے خاندان کو چھوڑ کر تنہائی میں چلے گئے ہیں۔

اس ویڈیو میں سینئر پاکستانی اداکار نے اپنی فیملی سے متعلق انکشافات بھی کیے جس کے جواب میں بیٹے نے حمزہ نے وضاحتی ویڈیو جاری کر کے تصویر کا دوسرا رخ بھی عوام کو دکھانے کا دعوی کیا۔

بیٹے نے کہا کہ بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ یہ ویڈیو بنا رہا ہوں کیونکہ بیٹے کی حیثیث سے کوشش یہی تھی کہ گھر کی باتیں باہر نہ آئیں مگر جب آپ کو ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہو تو پھر وہ کرنا پڑتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔

حمزہ نے اس ویڈیو میں اپنی والدہ کی طرف سے یہ اعلان کیا کہ وہ فردوس جمال سے خلع لے چکی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ والدہ چونکہ سوشل میڈیا پر نہیں اسلیے یہ اعلان میرے ذریعے کروارہی ہیں۔

حمزہ فردوس نے کہا کہ ’ایک عورت جب 35، 40 سال گزار دے تو وہ کبھی یہ دن دیکھنا نہیں چاہتی، تکلیفیں، مصبتیں، اذیتیں سب سہے، اس امید میں کہ ایک دن سب ٹھیک ہوجائے گا، لیکن ہمارے کیس میں بد سے بدتر ہوتا چلا گیا، سب کچھ سہنے کے باوجود، ایک انسان میں جیسے اچھائیاں ہوتی ہیں ویسے ہی برائیاں بھی ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میڈیا کے لوگوں کو اس بارے میں علم ہے، عوام کو نہیں پتا تو اللہ نے پردہ رکھا ہوا ہے، انسان کی کچھ بُری حرکات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف پہنچ رہی ہوتی ہے، تو جب آپ کو تکلیف ہوتی ہے تو پہلے اس کی شکایت کرتے ہیں، پھر دھاڑے مار مار کر روتے ہی پھر اس درد کی شکایت اس شخص کے قریبی لوگوں سے کرتے ہیں، ہم نے اپنے کیس میں والد کے بھائیوں اور بہنوں سے شکایت کی اور انہوں نے سب جان بوجھ کر ہمارے خلاف کام کیا‘۔

بیٹے نے بتایا کہ جب والد کو کینسر ہوا تو پاکستان میں اخراجات کیوجہ سے علاج مشکل کام تھا مگر ہم نے انہیں تنہا نہیں چھوڑا اور علاج کروایا مگر وہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے ہم نے انہیں چھوڑ دیا ہو۔

حمزہ نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کر کے گھر کی باتوں پر پردہ رکھا اور اسے باہر نہیں نکالا مگر والد نے ساری زندگی اپنی مرضی اور شرائط سے گزاری، چچا جی جانب سے ہمیں قتل کی دھمکیاں ملیں اور ہم سے گھر چھین کر سڑک پر لانے کی کوشش کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!