جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی افواج کے خلاف متعدد حملوں کا دعویٰ

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی افواج کے خلاف متعدد حملوں کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی افواج کے خلاف متعدد حملوں کا دعویٰ

Webdesk

|

28 May 2026

لبنان: جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی افواج کے خلاف متعدد حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے ضلع مرجعیون کے علاقے القُصیر میں ٹاؤن ہال کے قریب موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت کئی فوجی گاڑیاں وہاں موجود تھیں۔

اسی دوران زوطر الشرقیہ کے علاقے میں ایک ایسی عمارت پر میزائل حملہ بھی کیا گیا جسے اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے خفیہ کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

حزب اللہ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کے ابابیل ڈرون نے علاقے میں تعینات ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا، جبکہ قنطرہ کے مقام پر کیے گئے ایک اور ڈرون حملے میں بھی اسرائیلی ہدف کو براہِ راست نقصان پہنچا۔

اسرائیل کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!