کراچی میں زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
Webdesk
|
31 May 2026
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس وقت کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور سرکاری زمینوں پر دھڑلے سے قبضے کیے جا رہے ہیں، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے افسران خود اس قبضہ مافیا کے سرپرست بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور اس معاشی و انتظامی تباہی میں صوبائی حکومت اور اس کے سرکردہ وڈیرے برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ میئر کراچی کی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ فوری طور پر متحرک ہوں اور شہر کو نقصان پہنچانے والے اس قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
Comments
0 comment