6 hours ago
فواد خان اور وانی کپور کے درمیان بے تکلفی

ویب ڈیسک
|
20 Apr 2025
دبئی کے گلوبل ولیج میں گزشتہ روز پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم "عبیر گلال" کا پہلا بڑا پروموشنل ایونٹ منعقد ہوا، جس نے ہزاروں شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
اس ایونٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی وانی کے ساتھ بہت زیادہ بے تکلفی نظر آئی جس پر حاضرین نے شور بھی کیا۔
یہ ایونٹ دراصل فلم کا میوزک لانچ تھا، جس میں گلوبل ولیج میں موجود تمام افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی۔ جیسے ہی فواد خان اسٹیج پر آئے، مداحوں کے جذبات دیدنی تھے، اور ہر طرف "فواد، فواد" کے نعروں کی گونج سنائی دی۔
ایونٹ سے چند گھنٹے قبل ہی فلم کا مکمل میوزک البم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
وانی کپور کی اسٹیج پر آمد بھی توجہ کا مرکز رہی۔ انہوں نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے حاضرین کو خوش آمدید کہا، مگر حاضرین کی نظریں اور توجہ فواد خان پر مرکوز تھیں۔ وانی کی گفتگو کے دوران مداحوں نے پرجوش انداز میں فواد کو اسٹیج پر بلانے کا مطالبہ کیا۔
فواد خان نے اسٹیج پر آکر فلم "1942: اے لو اسٹوری" کا مشہور گانا "کچھ نہ کہو" اپنی دلکش آواز میں گنگنایا، جو فلم "عبیر گلال" کے ٹیزر میں بھی شامل ہے۔ ان کی پرفارمنس نے مجمعے کو سحر میں مبتلا کر دیا۔
تقریب کے اختتام پر فواد خان نے وانی کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ"وانی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ وہ نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک دلکش شخصیت کی مالک بھی ہیں۔ سیٹ پر ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔"
"عبیر گلال" جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی اور مداحوں کو اس کا بےصبری سے انتظار ہے۔
Comments
0 comment