فیکٹ چیک: سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزم مارا گیا؟
ویب ڈیسک
|
2 May 2024
امریکا میں بھارتی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گولڈی برار کے قتل کی خبر سامنے آئی تھی۔
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ کیلیفورنیا میں دو افراد کے درمیان تصادم ہوا، اس تصادم میں فائرنگ بھی کی گئی ج میں ان دو افراد میں سے ایک شخص کو گولی لگی تھی جو اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا ہلاک ہونے والا شخص بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گینگسٹر گولڈی برار تھا گزشتہ کئی سالوں سے کینیڈا میں مقیم تھا۔
امریکی پولیس نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے گولڈی برار کے ہلاک ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ امریکی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے لیکن ہم یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ اس واقعے میں قتل ہونے والا شخص گولڈی برار نہیں ہے۔
Comments
0 comment