5 hours ago
فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر دی

Webdesk
|
22 Aug 2025
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ ری شیئر کیا، جس میں ایک صارف نے اپنی نند کی جانب سے موصول ہونے والی وائرل ویڈیوز کا تذکرہ کیا تھا۔
ری شیئر کردہ پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ اس کی نند نے کچھ ڈاکٹرز کی ویڈیو انہیں بھیجیں ہیں جن میں ڈاکٹرز یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اگر کسی کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے تو یہ ظلم نہیں محبت کی نشانی ہے اور بیوی کو چاہیے کہ وہ یہ ظلم خاموشی سے برداشت کرے تاکہ اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے چکر میں نہ پڑ جائے۔
ری شیئر کردہ پوسٹ میں صارف نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کے ایسے مشورے واقعی نقصان دہ اور بالکل غلط ہیں صرف یہی نہیں ایسے مشورے نفسیات کے خلاف بھی ہیں۔
فیروز خان کی دوسری اہلیہ نے مذکورہ پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی بہت زیادہ منفیت ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے والے ڈاکٹرز سے میری مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ اپنے الفاظ کے ساتھ بہت محتاط رہیں۔
انہوں نے ایسے غیر سنجیدہ ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ آپ کو سنتے ہیں، لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں، اگر کوئی آپ کے الفاظ کو غلط طریقے سے لے اور اسے بنیاد بنا کر تشدد کرے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے،پہلے ہی ہمارا ملک بہت سے سنگین مسائل سے دوچار ہے اور ہر دن منفیت بڑھتی ہی جارہی ہے۔
Comments
0 comment