فیروز خان کی دوسری شادی پر علیزے سلطان کا معنی خیز ردعمل

فیروز خان کی دوسری شادی پر علیزے سلطان کا معنی خیز ردعمل

علیزے نے بچوں کے ساتھ اپنی ویڈیوز شیئر کردیں
فیروز خان کی دوسری شادی پر علیزے سلطان کا معنی خیز ردعمل

ویب ڈیسک

|

3 Jun 2024

معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابق اہلیہ نے بچوں کے ساتھ معنی خیز ویڈیو شیئر کردی ہے۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان کی دوسری شادی کے اعلان کے دو روز بعد سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں۔

انہوں نے دونوں بچوں کو گود میں بٹھا کر اس لمحے کو قیمتی قرار دیا اور لکھا کہ میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات گزار رہی ہوں۔

انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکیاں (علیزہ ، فاطمہ) خوب محظوظ ہورہی ہیں۔

علیزہ سلطان کی پوسٹ پر صارفین نے اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ فیروزخان نے یکم جنوری کو اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری شادی کرچکے ہیں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک نے فیروز خان اور عائشہ کو جنت کی جوڑی قرار دیتے ہوئے مستر کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، جس کے بعد اُن کے ہاں 2019 میں بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد دو سال قبل 2022 میں آپسی رنجشوں، جھگڑوں اور دیگر وجوہات کی بنا کر علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کفالت کا کیس عدالت بھی گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!