آغا علی نے حنا الطاف سے شادی اور طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2024
حال ہی میں آغا علی گڈ مارننگ پاکستان میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی طلاق، شادی کے فیصلے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔
شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "جب میں نے شادی کی تو وہ بالکل مختلف معاملہ تھا، اُس وقت کورونا تھا اور ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے، اس لیے ہم نے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، میں نے سوچا کہ اُس (حنا) کو میری پسند اور میری اقدار اور اخلاقیات کا ہونا چاہیے، اور اسی لیے میں نے جلد فیصلہ کر لیا۔ نکاح سے بہتر کوئی رشتہ نہیں ہے، اس لیے ہم نے اسی راستہ کا انتخاب کیا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا، "میرے لیے، یہ کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا کیونکہ میں ایک لڑکا ہوں، میرے نزدیک رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششیں اہمیت رکھتی ہیں۔ دوسرے شخص کو اظہار کرنا چاہیے کہ وہ آپ کے لیے موجود ہے۔‘‘
آغا علی نے کہا کہ میرے خیال میں شادیاں ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور چیزیں نظر انداز ہوتی ہیں۔
طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کی ہے، اب بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ ہم طلاق یافتہ ہیں۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہم نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، وہ اب میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، میری رائے میں، ہر کہانی مختلف ہے اور اس طرح کا اختتام ہمارا مقدر تھا، اس لیے ہم نے مہذب انداز اختیار کر کے راستے الگ کیے۔
دوسری شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ میں ایک بہتر انسان بننا چاہتا ہوں کیونکہ خود سیکھنا ختم نہیں ہونا چاہیے، میں جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور خود کو وقت دینا چاہتا ہوں۔ میں کسی بھی رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘‘
Comments
0 comment