’ہم نے آپکو عزت دی مگر آپ نے خود کو چھوٹی سوچ کا ثابت کردیا‘

’ہم نے آپکو عزت دی مگر آپ نے خود کو چھوٹی سوچ کا ثابت کردیا‘

جاوید اختر کے پاکستانی اداکاروں کو کام نہ دینے کے بیان پر اداکارائیں برہم
’ہم نے آپکو عزت دی مگر آپ نے خود کو چھوٹی سوچ کا ثابت کردیا‘

ویب ڈیسک

|

2 May 2025

بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں کام کی اجازت نہ دینے کے بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات میدان میں آگئی ہیں۔

پاکستانی اداکاروں نے جاوید اختر کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں زیادہ پذیرائی ملتی ہے، جبکہ بھارتی اداکاروں کو پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا جاتا۔  

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے جاوید اختر کو للکارتے ہوئے کہا کہ "جب آپ پاکستان آئے تھے، تو یہاں کے لوگوں نے آپ کو بے پناہ عزت دی، آپ کی آؤ بھگت کی۔ لیکن آپ نے واپس جا کر پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز بیانات دیے۔"

انہوں نے کہا کہ "اب آپ کی اصلیت سامنے آ رہی ہے—آپ کی سوچ تنگ دل اور محدود ہے۔‘‘ مشی خان نے کہا کہ "ہمارے دل بڑے ہیں، ہم نے کبھی بھارتی اداکاروں پر پابندی نہیں لگائی، بلکہ یہ بھارت ہے جو پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس تک بند کر دیتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "ہمیں بھارت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہمارا پاکستانی انڈسٹری میں کام بہت اچھا چل رہا ہے۔ بھارتی عوام خود ہمارے ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں!"

اداکارہ منشا پاشا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر جاوید اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ کے بیان نے مجھے اس وقت کی یاد دلا دی جب آپ پاکستان آئے تھے اور لوگ آپ کے قدموں میں بیٹھے تھے، لیکن آپ نے واپس جا کر پاکستان کے بارے میں گستاخانہ remarks دیے۔"

انہوں نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنی عزتِ نفس کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہماری محبت اور عزت صرف انہیں ملنی چاہیے جو ہمارا احترام کرتے ہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!