حمیرا اصغر کے بعد درفشاں سلیم کیسی موت کی خواہش مند ہیں؟

حمیرا اصغر کے بعد درفشاں سلیم کیسی موت کی خواہش مند ہیں؟

اداکارہ نے حمیرا اصغر کیلیے ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے
حمیرا اصغر کے بعد درفشاں سلیم کیسی موت کی خواہش مند ہیں؟

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2025

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کے واقعے کے  بعد درفشاں سلیم نے موت کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈی ایچ اے کراچی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی موت کے بعد معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے انسٹاگرام پر زندگی اور موت کے بارے میں انتہائی گہرا اور سوچ بچار پر مبنی پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ "موت - جتنا بھاری لفظ ہے - کسی نوٹس کے بغیر آ جاتی ہے۔ یہ آپ کے سونے، پسندیدہ کھانا کھانے، کسی عزیز کو گلے لگانے یا ایک عام سے دن میں کھیل کھیلتے ہوئے بھی آ سکتی ہے۔"

درفشاں نے دعا کی ہک "میری دلی تمنا ہے کہ جب بھی موت آئے - میرے لیے یا کسی کے لیے - وہ خاموشی، تنہائی یا خالی کمرے میں نہ آئے۔"

درفشاں  نے زور دیا کہ "ہم بڑی کامیابیوں کے انتظار میں رہتے ہیں، لیکن زندگی انتظار نہیں کرتی۔ یہ 'اب' میں ہے، 'کب' میں نہیں۔"

حمیرہ اصغر کی موت کے بعد اداکاری کے حلقوں میں تنہائی اور ذہنی صحت کے مسائل پر بات چیت شروع ہوئی ہے۔ درفشاں نے کہا کہ "ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جہاں لوگ سننے سے زیادہ اپنی رائے زور سے دہراتے ہیں، جہاں ہمدردی نایاب ہے"۔

انہوں نے تاکید کی کہ "ہمیں ایک دوسرے کی حالت زار پوچھنے اور جذباتی تندرستی کے لیے جگہ بنانی چاہیے"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!