حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے قبرستان میں کردی گئی

حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے قبرستان میں کردی گئی

حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔
حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے قبرستان میں کردی گئی

Webdesk

|

11 Jul 2025

کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔

اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹان کے بلاک کیو کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصرا اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!