16 hours ago
ہانیہ عامر کی محبت میں گرفتار بھارتی فینز کی نئی حکمت عملی سے مودی حکومت پریشان

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر سمیت پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے۔
بھارتی بوکھلاہٹ کی زد میں نہ صرف اداکار، فنکار، کھلاڑی، ایتھلیٹس آئے بلکہ سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹیرز، یوٹیوبر، انٹرٹینمنٹ چینلز بھی آئے ہیں۔
بھارت نے بغیر کسی وجہ کے متعدد چلینز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔
ہانیہ عامر بھی ان ہی اداکاروں میں شامل ہیں جن کا اکاؤنٹ بھارت میں بند کیا گیا تاہم بھارتی صارفین اُن کی محبت میں گرفتار ہیں اور انہوں نے نیا توڑ نکال کر مودی حکومت کو پریشان کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے وی پی این کا استعمال کیا اور ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے جڑ کر وہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام آئی ڈی تک پہنچے۔
بھارتی صارفین نے ہانیہ عامر کی تصویر پر کمنٹس کیے اور بتایا کہ وہ وی پی این استعمال کر کے ایسا کررہے ہیں جبکہ انہوں نے دیگر صارفین کو بھی اسی کا مشورہ دیا۔
بھارتیوں نے کمنٹس سیکشن کو بات چیت کا پلیٹ فارم بھی بنایا اور وی پی این سے متعلق طویل گفتگو کی۔
Comments
0 comment