16 hours ago
ہانیہ عامر نے خودسے منسوب آرمی چیف مخالف بیان کی وضاحت کردی

ویب ڈیسک
|
2 May 2025
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ہانیہ عامر نے اپنے نام سے منسوب ایک جعلی انسٹاگرام پوسٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح موقف اپنایا ہے۔
یہ پوسٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں پاکستان کے خلاف متنازعہ بیانات دیے گئے تھے۔
ہانیہ عامر نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے اس معاملے پر واضح کیا کہ "یہ بیان جعلی ہے اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک حساس وقت ہے، اور ایسے بیانات نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ ہمیں ہمدردی، انصاف اور امن کی ضرورت ہے۔"
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ "کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔"
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کے بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے۔
اس کے جواب میں بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی، جسے پاکستان میں "غیرمنصفانہ اقدام" قرار دیا گیا۔
ہانیہ عامر کا یہ واضح موقف نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کی ناکامی ہے، بلکہ اس نے پاکستانی عوام کے درمیان ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا ہے۔
Comments
0 comment