آج کے مرد ماضی کے مقابلے میں زیادہ اخلاقی زوال کا شکار ہیں، رقاصہ شیما کرمانی

آج کے مرد ماضی کے مقابلے میں زیادہ اخلاقی زوال کا شکار ہیں، رقاصہ شیما کرمانی

آمرانہ ادوار میں مردانہ بالادستی کے نظریات نے معاشرے کو مزید خراب کیا ہے، شیمانی کرمانی
آج کے مرد ماضی کے مقابلے میں زیادہ اخلاقی زوال کا شکار ہیں، رقاصہ شیما کرمانی

ویب ڈیسک

|

19 May 2025

معروف رقاصہ شیما کرمانی نے کہا ہے کہ آج کے مرد پچھلی نسل کے مقابلے میں زیادہ اخلاقی زوال کا شکار ہیں۔

معروف سماجی کارکن، خواتین کے حقوق کی علمبردار اور رقاصہ شیما کرمانی نے پاکستانی ڈراموں میں بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی مواد اور منفی سماجی تصویر کشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ڈرامہ سازوں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔  

انہوں نے ایک حالیہ ٹاک شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "آج کے مرد پچھلی نسل کے مقابلے میں زیادہ اخلاقی زوال کا شکار ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ "یہ تبدیلی ان کے بچپن میں دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرامز اور میڈیا کے منفی تاثرات کا نتیجہ ہے۔ خاص طور پر آمرانہ ادوار میں مردانہ بالادستی کے نظریات نے معاشرے کو مزید خراب کیا ہے۔"  

انہوں نے موجودہ ڈراموں کے مواد پر شدید اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ڈرامے میں غیر شادی شدہ تعلقات کو معمول بنا کر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔"  

اُن کا کہنا تھاکہ "ہر مرد دوسری شادی نہیں کرتا، لیکن ڈراموں میں اسے عام بات بنا دیا گیا ہے، ساس کو ہمیشہ منفی کردار کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جو حقیقی زندگی سے مکمل طور پر مختلف ہے۔ ہر ساس بیٹیوں پر ظلم نہیں کرتی۔"  

شیما کرمانی نے زور دیا کہ "میڈیا کو معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے چاہئیں، نہ کہ منفی رویوں کو فروغ دینا چاہیے، ڈرامہ سازوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور پاکستانی معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد تیار کرنا چاہیے۔"  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!