جہیز کا مطالبہ کرنے والے مرد ہیجڑا ہیں، خلیل الرحمان قمر

جہیز کا مطالبہ کرنے والے مرد ہیجڑا ہیں، خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر کا خواتین کو اپنی جسمانی خوبصورتی پر دھیان دینے کا مشورہ
جہیز کا مطالبہ کرنے والے مرد ہیجڑا ہیں، خلیل الرحمان قمر

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

پاکستان کے معروف مصنف  افسانہ و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے جہیز کا مطالبہ کرنے والے مردوں کو ہیجڑے سے تشبیہ دے دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ’ہیجڑا‘ استعمال کر کے اپنے خلاف ایک نیا محاذ بھی کھول لیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں محبت کی شادی کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں ہمارے معاشرے میں جہیز کی لعنت سے چھٹکارا پانے کا یہی واحد طریقہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک جہیز سب سے بڑا گناہ ہے۔ اگر کوئی مرد اپنی بیوی سے جہیز کا مطالبہ نہیں کرتا ہے تو وہ پہلے ہی اپنی بیوی کی آدھی محبت جیت لیتا ہے۔"

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ "اگر آپ لڑکی کے والدین پر غیر ضروری مالی بوجھ نہیں ڈالیں گے تو آپ کی بیوی آپ کے پاؤں دھوئے گی۔"

انہوں نے کہا کہ ’خواتین اپنے جسموں کی خوبصورتی کا خیال نہیں رکھتیں اور اس لیے پھر مرد اُن سے دور ہوجاتے ہیں، عورت کو اپنا خیال رکھنا چاہیے تاکہ مرد کی دلچسپی برقرار رہے، میرا مشورہ ہے کہ خدا کیلیے اپنا خیال رکھیں‘۔

پروگرام کی حیران کن بات یہ تھی کہ اس وقت موجود خواتین نے، میزبان اور مہمان دونوں نے قمر کو ان کے بیانات پر سراہا اور اُن کی باتوں کو درست و خوبصورت بھی قرار دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!