جاوید اختر پاکستان آئیں تو جوتوں سے استقبال ہونا چاہیے، نادیہ خان

جاوید اختر پاکستان آئیں تو جوتوں سے استقبال ہونا چاہیے، نادیہ خان

پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، اداکارہ
جاوید اختر پاکستان آئیں تو جوتوں سے استقبال ہونا چاہیے، نادیہ خان

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی شاعر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال "پالش کیے گئے جوتوں" سے کیا جانا چاہیے۔  

نادیہ خان نے جاوید اختر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مہمان نواز قوم ہیں اور برابری کی بنیاد پر عزت ملنے کے خواہش مند ہیں۔

انوہں نے کہا کہ فیض فیسٹیول میں جاوید اختر اعزاز کے ساتھ بٹھایا گیا جبکہ انہوں نے ہمارے ملک کو بدنام کیا، پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔"

نادیہ خان نے سوال اٹھایا کہ "کیوں ان جیسے افراد کو ثقافتی تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے؟"  جب کوئی ہمارے ملک کو برا بھلا کہے تو اس کی عزت کیوں کی جائے؟"  

اداکارہ کا مؤقف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سے اکثر نے اُن کی حمایت کی جبکہ متعدد نے مخالفت کی۔ جبکہ کچھ نے زیادہ سخت لہجے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!