کبری خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل والی بال کا مقابلہ

کبری خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل والی بال کا مقابلہ

دلہا کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیا
کبری خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل والی بال کا مقابلہ

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور دوستوں کیلیے تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مشترکہ دوست سبینہ سید اور شاہ نواز نے والی بال نائٹ گیم کا انعقاد کیا جس میں اداکارہ اور دلہا کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تھیں۔

کبریٰ خان کی ٹیم میں خواتین جبکہ گوہر رشید کی ٹیم میں لڑکے تھے، دلہا کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیا۔

اس کھیل میں میں کئی معروف ستارے شامل ہوئے، جن میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمان، وجاہت روف، سبینہ سید، عاشر وجاہت، شاہ نواز، عمیر عالم، اور سحر خان شامل تھی۔

اگرچہ دولہا کی ٹیم نے میچ جیتا، لیکن اصل میں سب نے ملکر انجوائے کیا اور خوب جشن منایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!