2 hours ago
’کہانی بہت سادہ ہے‘ : فیروز خان نے علیزے سے علیحدگی پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2025
کراچی: معروف اداکار فیروز خان نے احمد رندھاوا کے شو گرین روم میں پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی ہے۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور علیزہ کے درمیان پیش آیا معاملہ ’’ایک بُرا دن شدت اختیار کرنے‘‘ کا نتیجہ تھا۔
فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’’میری کہانی بہت سادہ ہے۔ میں اور وہ ایک رشتے میں تھے، ہر رشتے میں اچھے اور برے دن آتے ہیں۔ ہمارا ایک برا دن بہت بگڑ گیا اور وہی سب ہوا۔ پھر شاید وہ ڈر گئی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘
اداکار نے زور دے کر کہا کہ وہ عورت پر ہاتھ اٹھانے یا اس پر اسلحہ تاننے جیسے عمل کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ’’میں قسم کھا سکتا ہوں، میں کبھی کسی عورت کو نہیں مارتا۔ ایسے مردوں کو پسند نہیں کرتا جو عورت پر ہاتھ اٹھائیں یا طاقت دکھائیں۔‘‘
فیروز خان نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں نے بھی کبھی کسی منفی رویے کی شکایت نہیں کی۔ ’’میں خاموش رہا، اور جن لوگوں نے میرے ساتھ کام کیا وہ میرے معیار اور کردار کو جانتے ہیں، باقیوں کی پرواہ نہیں۔‘‘
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اتنے مضبوط تھے کہ اس تنازع کا دباؤ برداشت کر پائے، جبکہ متعدد انڈسٹری کے لوگ انہیں بتاتے رہے کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو ٹوٹ جاتے۔
شو کا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
Comments
0 comment