9 hours ago
اکاؤنٹ بلاک ہونے پر اشنا شاہ نے مودی کا مذاق بنا ڈالا

ویب ڈیسک
|
1 May 2025
بھارت کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اپنے ملک میں بلاک کردیے گئے ہیں۔
علی ظفر، ماہرہ خان، ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکاروں کے اکاؤنٹس کی خبر سامنے آئی تھی اب پاکستانی اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ نے بتایا کہ وہ بھی بھارتی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹ بلاک کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کی اس بچکانہ حرکت پر طنز کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘، اور انہوں نے اس پیغام میں دل ٹوٹنے اور آنسوؤں سے رونے کے ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔
اشنا شاہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر نہ صرف پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے اس اقدام پر حیران بھی ہو رہے ہیں۔
Comments
0 comment