خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم موجود ہیں، فیصل قریشی کا پیغام

خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم موجود ہیں، فیصل قریشی کا پیغام

یہ جعلی پروفائلز معروف صارفین یا مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ اختیار کیے ہوئے تھے
خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم موجود ہیں، فیصل قریشی کا پیغام

Webdesk

|

16 Jul 2025

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ساتھی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور ان سے رابطہ کریں وہ اور ان کے ساتھ دیگر اداکار مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فنکاروں کیلئے بنائی گئی آرگنائزیشن ایکٹ پاکستان کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی مدد کیلئے ایکٹ میں لوگ موجود ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد کریں گے چاہے وہ معاشی مسائل ہوں یا صحت کے مسائل ہوں۔

 فیصل قریشی نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا سمیت دیگر لوگ 24 گھنٹے مدد کیلئے موجود ہیں اس لئے براہِ کرم اگر کوئی کسی مسائل اور پریشانی کا سامنا کر رہا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے فیصل قریشی کی اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!