کورین گلوکار داؤد کم نے مسجد کی تعمیر کردی، باجماعت نماز کی ادائیگی شروع
ویب ڈیسک
|
20 May 2024
کوریا کے مشہور بینڈ کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے مخالفت کے باوجود مختصر وقت میں مسجد تعمیر کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں اسلام قبول کرنے والے داؤد کم نے مختصر عرصے میں مخالفت کے باوجود مسجد تعمیر کردی جس کی تعمیر میں انہوں نے خود بھی حصہ لیا۔
اس مسجد کی تعمیر داؤد کم کی دیرینہ خواہش تھی جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ برس کے آخر میں کیا اور ایک زمین بھی خریدی تھی۔ داؤد کم دارالحکومت سیؤل اور ڈیاگو شہر میں مسجد کی تعمیر کے خواہش مند ہیں۔
داؤد کم کی تعمیر کی گئی مسجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی بھی شروع ہوگئی ہے۔
اُن کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہیں مسجد کے تعمیراتی کام میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
داؤد کم نے لکھا کہ ’اللہ کے شکر اور آپ سب کی دعاؤں سے میں مسجد بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے‘۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مسجد کی تعمیر کس علاقے میں کی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری اس کاوش سے بہت سارے لوگ پریشان ہیں مگر مسجد کی تعمیر کا خواب ترک نہیں کرسکتا۔
Comments
0 comment