لڑکیوں کی وقت پر شادی نہ ہونا ماؤں کا قصور ہے، جویریہ سعود نے رشتوں کا طریقہ بتادیا

لڑکیوں کی وقت پر شادی نہ ہونا ماؤں کا قصور ہے، جویریہ سعود نے رشتوں کا طریقہ بتادیا

مائیں معاشرتی تعلقات نہیں بڑھائیں گی تو لڑکیوں کے رشتے نہیں آئیں گے، اداکارہ
لڑکیوں کی وقت پر شادی نہ ہونا ماؤں کا قصور ہے، جویریہ سعود نے رشتوں کا طریقہ بتادیا

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2025

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے لڑکیوں کے رشتے نہ ملنے والی ماؤں کے شکوے پر جواب دیتے ہوئے اُن کو ہی شادی نہ ہونے کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ کچھ ماؤں کو لوگوں سے ملنے جلنے کا شوق نہیں ہوتا اور وہ یہ بڑے فخر سے بتاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا یہ نقصان ہوتا ہے کہ لڑکیوں کے رشتے کی راہ نہیں نکلتی کیونکہ جب تک آپ کا گلنا ملنا نہیں ہوگا تو کیسے لوگ آپ کی بیٹی کے بارے میں جان سکیں گے۔

جویریہ نے کہا کہ میری نظر میں کسی لڑکی کا دیر سے رشتہ یا نہ آنے کی وجہ اُس کی ماں ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جو لڑکیاں شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں اور ان کی شادی نہیں ہو پاتی، اس میں ان کی والدہ کا بھی قصور ہوتا ہے، لڑکیوں کی ماؤں کو بچیوں کے رشتے ہونے کی عمر سے ہی ہاتھ پاؤں مارنا، کوششیں کرنا شروع کر دینی چاہیے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!