لیجنڈری اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

لیجنڈری اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

طلعت حسین کافی عرصے سے بیماری کا شکار اور چند روز سے اسپتال میں داخل تھے
لیجنڈری اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

26 May 2024

پاکستان کے لیجنڈ اداکار طلعت حسین 83 سالہ طویل علالت کے بعد اتوار کو کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ 

 معروف اداکار کے انتقال کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے کردی۔ 

 اس سے قبل اداکار کی بیٹی تزین نے اپنے بیمار والد کے لیے دعا کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت مزید بگڑ گئی تھی۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں پاکستانی ٹی وی اور سینما کے لیجنڈ طلعت حسین کی بڑی بیٹی اداکار تزین حسین نے بتایا کہ ان کی ذہنی صحت مزید بگڑ گئی جس سے ان کی جسمانی حالت پر بھی برا اثر پڑا۔

 تزین نے بتایا اداکار کو یادداشت کے مسائل تھے اور وہ کسی کو پہچاننے کے قابل نہیں تھے۔ 83 سالہ طلعت حسین چھ دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران متعدد پاکستانی اور غیر ملکی فلموں، ڈراموں اور اسٹیج ڈراموں کا حصہ رہے جبکہ انہوں نے غیر ملکی برطانیہ، نارروے، کے فلمی ایوارڈ بھی جیتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!