معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ کو 8 سال بعد بھارت پہنچ گیا
Webdesk
|
21 May 2024
معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ راگا بوائزکو آٹھ سال بعد ویزہ ملنے کے بعد بھارت پہنچے اور درگاہ پیر حاجی علی بخاری پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق راگا بوائز دو ہفتے کے دورے میں ممبئی اور دہلی میں قیام کریں گے۔ بینڈ کے اراکین ولی حامد علی خان ،انعام علی خان اور نایاب علی خان گزشتہ رات بھارت پہنچے اور انہوں نے ممبئی میں پیر حاجی علی بخاری کی درگاہ پر حاضری دی۔
راگا بوائز کے لیڈ سنگر ولی حامد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد انہیں بھارت کا ویزہ ملا ہے۔
انہوں نے ویزہ دینے پر بھارتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اب فنکاروں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راگا بوائز کے آرگنائزر نے بتایا کہ دو ہفتے کے دوران دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments
0 comment