4 hours ago
معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں
شیف راحت علی کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔
Webdesk
|
28 Jun 2026
کراچی: پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔
راحت علی کا شمار پاکستان کے معروف ترین شیفس میں ہوتا تھا، ان کی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ انداز نے لاکھوں لوگوں خصوصا گھریلو خواتین کے دل جیت لیے، ان کی مسکراہٹ اور دوستانہ انداز انہیں ناظرین میں بے حد مقبول بناتا تھا۔
شیف راحت علی کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر مداح شیف راحت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین نے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment