مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے والی اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، کیس میں پیشرفت
ویب ڈیسک
|
25 May 2024
اسلام کی خاطر شوبز اور ماڈلنگ کو چھوڑنے والی زینب جمیل کو تین روز قبل لاہور میں ایک شخص نے اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
زینب جمیل پر حملہ کرنے والے شخص نے اُن کے بیوٹی پارلر کے سامنے فائرنگ کی اور موقع پر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر نے سابق اداکارہ و ماڈل کو ایک روز تک آئی سی یو میں رکھا جس کے بعد اُن کی طبیعت بہتر ہونے پر وارڈ میں شفٹ کیا۔
ہفتے کے روز زینب جمیل نے میؤ اسپتال سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔
انہوں نے بتایاکہ اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔
ویڈٰیو کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی میؤ ہسپتال آمد ہوئی اور انہوں نے زینب جمیل کے تحفظات کو سنتے ہوئے کیس کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی اسپتال میں زینب کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جس کے بعد سکیورٹی پر مامور خاتون پولیس اہلکار وں کی تعداد بڑھا دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنزکی ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملوث شخص کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Comments
0 comment