ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا

ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا

پہلے اپنی انڈسٹری کو مضبوط بنائیں، ماہرہ خان
ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

23 May 2025

لاس اینجلس: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ "موجودہ حالات میں ہمیں اپنی پاکستانی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔"  

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں امریکا میں اپنی فلم 'لو گرو' کی پروموشنل سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔  

ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ "میں ثقافتی بائیکاٹ کی حامی نہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنی صنعت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ "یہ ہمارا ملک ہے جو ہماری محفوظ پناہ گاہ ہے، ہمیں پہلے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔"

واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔  گزشتہ برسوں میں بھارتی میڈیا نے کئی پاکستانی اداکاروں کے میوزک البمز سے تصاویر تک ہٹا دی تھیں۔  

انہوں نے کہا کہ "ہم سب جذباتی ہیں، لیکن مضبوط مؤقف اپنانے کے بجائے ہمیں اپنی ترقی پر توجہ دینی چاہیے، انہوں نے زور دیا کہ "پاکستانی اداکاروں اور ہدایتکاروں کو مل کر اپنی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا چاہیے۔"

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جسے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!