ملکی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں : صبا فیصل نے بھارت کی بڑی کمرشل آفر کو انکار کر دیا

ویب ڈیسک
|
29 Apr 2025
لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بھارت سے موصول ہونے والی ایک بڑی کمرشل آفر کو قومی عزت کی خاطر ٹھکرا دیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بھارت سے 2 ماہ قبل ایک بڑے اشتہاری پروجیکٹ کی پیشکش موصول ہوئی اور آڈیشن کی شرط پر کام کی دعوت دی گئی۔
اداکارہ کے مطابق وقت کی قلت اور دیگر وجوہات کی بنا پر انہوں نے فوری انکار کر دیا۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "میرے کوآرڈینیٹر نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ نے اتنی بڑی آفر کیوں مسترد کی، اگر وہ مجھے فائنل بھی کر لیتے، تب بھی شاید میں یہ کام نہ کرتی"۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تو بالکل بھی نہیں کرتی کیونکہ میرے لیے ملک کی عزت اور تحفظ زیادہ اہم ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ "ہماری پہچان اور شناخت پاکستان ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں... ہم اپنے تن من دھن کے ساتھ پاکستان کے لیے حاضر ہیں"۔
اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment