3 hours ago
مشہور فلم کے جی ایف کے اداکار چل بسے
ویب ڈیسک
|
7 Nov 2025
بھارتی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریش رائے طویل عرصے سے تھائرائیڈ کینسر میں مبتلا تھے اور بنگلور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ جمعرات کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔
ہریش رائے نے فلم “اوم” میں ڈان رائے اور سپر ہٹ فلم “کے جی ایف” میں چاچا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق بیماری نے ان کے جسم کو شدید متاثر کر دیا تھا اور کینسر پیٹ تک پھیل جانے کے باعث ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اداکار کی یاد میں پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ہریش رائے نے اپنے فنی سفر کے دوران کنڑ، تمل اور تیلگو فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں اوم، سمرا، بنگلور انڈر ورلڈ، راج بہادر، سنجو ویڈز گیتا اور کے جی ایف سیریز کے دونوں حصے شامل ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر پر بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور مداحوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment