ماورا حسین کی سادگی کے چرچے، شادی میں ساس کا دوپٹہ اور دادی کا زیور پہنا

ماورا حسین کی سادگی کے چرچے، شادی میں ساس کا دوپٹہ اور دادی کا زیور پہنا

اداکارہ نے اپنی شادی میں کسی معروف برینڈ کے کپڑے بھی نہیں پہنے
ماورا حسین کی سادگی کے چرچے، شادی میں ساس کا دوپٹہ اور دادی کا زیور پہنا

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

اپنے قریبی دوست کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماورا حسین نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی جس پر اُن کے مداح اور باقی لوگ تعریف کررہے ہیں۔

عام طور پر ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شادی کو دن کو یادگار بنائے، شاندار جوڑا، دوپٹہ اور زیور پہن کر خواہش پوری کرے۔

مگر ماورا کا معاملہ اس کے برعکس تھا جنہوں نے شادی میں اپنے شوہر امیر گیلانی کی خاندانی رسومات کو ترجیح دی اور اس دن کو یادگار بنایا۔

ماورا حسین نے اپنے نکاح کی تقریب میں ساس یعنی امیر گیلانی کی والدہ کا دوپٹہ پہنا جبکہ دلہا کی دادی کے پچاس سال پرانے وہ زیور پہنے جو انہوں نے بھی شادی میں پہنے تھے۔

یہ بات سامنے آنے پر مداحوں نے ماورا کی تعریف کی اور انہیں خاندانی رسومات کا پاسدار قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!